30 اپریل 2013 - 19:30
شامی عوامی کی شجاعت اور استقامت قابل داد

شام کی حکومت نے دہشت گردوں کے حملوں کے مقابل عوام کی شجاعت اور استقامت و پائیداری کو سراہا ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق شام کی کابینہ نے اپنے اجلاس میں ملک کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان دہشت گردانہ حملوں کا مقصد امن و امان کی صورت حال کو خراب کرنا اور لوگوں  میں خوف و ہراس پیدا کرنا ہے لیکن یہ حملے ملک کی تعمیر کے لیے قوم کے عزم و ارادے میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔شام کے وزیر اعظم وائل حلقی کی صدارت میں ہونے والے اس اجلاس میں اس بات پر زور دیا گيا کہ دہشت گردانہ حملوں میں اضافہ شام کے دشمنوں کی سازش کی ناکامی اور ان کی مایوسی کی علامت ہے کیونکہ شام کی فوج اور حکومت اس سازش کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲